اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے دفاع کے لئے شریف خاندان نے ملک کے چاربڑے قانون دانوں کی خدمات حاصل کرلیں جن میں اب تک خواجہ حارث اور امجد پرویز کے نام سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خواجہ حارث شریف خاندان کی قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ ان کے علاوہ امجد پرویز اور دیگردوقانون دان ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون دان امجد پرویز نیب کیسز کے ماہر تصور کیے جاتے ہیں اور وہ این آئی سی ایل کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ (ق)کے مرکزی رہنما پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے وکیل بھی رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا ء جے آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں اور ٹیم رواں ہفتے کے اختتام تک سپریم کورٹ کے لیے اپنا جواب تیار کرلے گی۔