ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شہباز شریف کے انکار نے وزیراعظم کو پھنسا دیا،خبررساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آن لائن)جے آئی ٹی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں کے خلاف بیان دیئے ہیں ۔ رپورٹ کے پیراگراف 5اور6میں کیا گیا ہے کہ گلف سٹیل ملز کے 1978سے1980تک معاملات شہباز شریف نے چلائے تھے۔ جے آئی ٹی میں طارق شفیع نے بیان دیا کہ شہباز شریف والد کی ہدایت پر معاملات چلاتے تھے جس کو بعد میں فروخت کر کے جدہ میں فیکٹری خریدی گئی تھی۔

طارق شفیع اور دیگر نے کہا کہ دبئی کی فیکٹری کی فروخت کے معاملات بھی شہباز شریف نے طے کئے تھے جب جے آئی ٹی نے شہباز شریف سے پوچھا تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ان کا تعلق دبئی کی گلف فیکٹری سے کبھی نہیں رہا۔ نہ انہوں نے 1980ء میں اس فیکٹری کے معاملات دیکھے تھے اور نہ کوئی فروخت میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔ جے آئی ٹی نے شہباز شریف کے بیانات کی روشنی میں گلف سٹیل مل بارے نواز شریف کے موقف پر اعتراض کیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…