جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

(ن)لیگ کے 44 ارکان قومی اسمبلی الگ گروپ بنانے کو تیار ،نواز شریف اسمبلی تحلیل نہیں کرینگے،لیگی رہنما کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کے نااہل ہونے میں کوئی شک نہیں رہا ٗ مسلم لیگ(ن) کے 44 ارکان قومی اسمبلی الگ گروپ بنانے کو تیار بیٹھے ہیں ٗنواز شریف اسمبلی تحلیل نہیں کرینگے ٗ ساری جماعتیں مل کر گو نواز گو کی کال دیں گی ٗپیر کو عدالت سے نواز شریف کو جرح کیلئے بلانے کی استدعا کروں گا۔

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا عدلیہ اور فوج سے لڑائی ہے ٗ اب ان کے نااہل ہونے میں کوئی شک نہیں رہا مگر خدا نہ کرے جو سزا بھٹو کو ہوئی وہ ان کو ہو۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ (ن ) لیگ کے 188 میں سے59 ایم این اے مشرف کے ساتھ بھی تھے اور اس وقت بھی 44 ایم این اے الگ گروپ بنانے کیلئے تیار ہیں ٗنواز شریف آج فوج ، عوام، بیورو کریسی میں اپنی مقبولیت کی آخری سطح پر ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کیس زیادہ سے زیادہ 26 دن چلے گا ٗ نواز شریف جمہوریت کو لپیٹنا چاہتے ہیں لیکن اگر کسی نے عدلیہ کو آنکھیں دکھائیں تو پاکستان کی بقا اور جمہوریت کیلئے اٹھ کھڑے ہوں گے انہوں نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ نواز شریف اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے ٗساری جماعتیں مل کر گو نواز گو کی کال دیں گی ٗشیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ دے دیں، شریف خاندان صرف نوازشریف کی وجہ سے ذلیل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جتنے کام ہو رہے ہیں ان کا انٹرسٹ ریٹ دنیا میں سب سے زیادہ ہے، پیر کو عدالت سے نواز شریف کو جرح کے لیے بلانے کی استدعا کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…