اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیزبار ش ۔۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی، علاقوں کے نام جاری

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) اگلے 24 گھنٹوں میں اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر کے علاوہ جنوبی پنجاب خیبر پختونخواہ ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج و چمک کے ساتھ تیزبار ش کا امکان ہے۔ جبکہ 11 سے 13 جولائی کو پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور گلگت کے علاوہ دریائے جہلم، چناب، راوی، ستلج کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان بھی ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں /محکمہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے متنبہ رہیں اور تمام ضروری احتیاطی اور حفاظتی اقدامات بر وقت مکمل کریں۔ 11سے13 جولائی کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ دریائے چناب ، جہلم، ستلج، اور راوی کی ساتھ منسلکہ نالوں میں بھی درمیانے اور بڑے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام شہروں میں نکاسی آب کا موئثر نظام یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں دریاؤں اور پانی کی گزرگاہوں کے نزریک رہنے والے لوگوں کو متنبہ کیا جائے ،غیر محفوظ عمارات کو خالی کرایا جائے، عوام الناس میں آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ بجلی کی تاروں سے دور رہیں اوربرسات کے دوران ندی نالوں میں نہانے سے گریز کریں ، پانی کے تیزبہاؤ کے دوران نالوں کو کراس کرنے سے باز رہیں۔ NHA ،FWO اور صوبائی مواصلات اور ترقیات کے محکمہ جات ممکنہ حالات کے پیش نظر چوکس رہیں اور قومی ادارہ برائے صحت (NIH) اور نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی پریپئرڈنس اینڈ رسپانس نیٹ ورک اپنے عملہ اور ادویات کو بروقت رسپانس کے لیے تیار رکھیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…