جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جنوبی وزیرستان،مکان پر نامعلوم مسلح افراد کا دستی بموں سے حملہ، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان (آن لائن )جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل برمل کے اعظم ورسک کے علاقہ کالوشہ میں ایک مکان پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کی وجہ سیدو خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیٹیکل خاصہ دار فورس جنوبی وزیرستان کے زرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل

برمل کے علاقہ اعظم ورسک کے گاں کالوشہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مکان پر دستی بموں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق اور پ7 شدید زخمی ہوگئے ۔خاصہ دار فورس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صنعتہ بی بی زوجہ گلین وزیر،ملالہ بی بی بنت گلین ،عمرشاہ بن گلین ،فرہاد بن خان محمدشامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں گلین بن مزالک خان وزیر،خان محمد بن گلین،نور گئی بن گلین،لعل محمد بن خان محمد ،عمر بن خان محمد ،عصمتہ بی بی زوجہ اغامحمد ،نازیا بی بی بنت اغامحمد شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا پہنچا دئے گئے جہاں ان کو ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انھیں ملتان ریفر کردئے گئے۔خاصہ دار فورس کے مطابق ابتدائی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ واقعہ رشتے کے تنازعہ کی وجہ سے پیش ہوا ہے اور مزکورہ قبیلے کا خواتین کے رشتے کا ایک تنازعہ چلا ارہا تھا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…