اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس نے گیم ہی الٹ دی تحریک انصاف کے اہم رہنما نے کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس سے لگتا ہے گیم آج بالکل الٹ گئی ہے۔ قطری شہزادہ نون لیگ کا گواہ ہے۔کہا گیا کہ اگر قطری شہزادے کا بیان نہ لیا تو جے آئی ٹی نہیں مانیں گے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے لیگی وزرا کی پریس کانفرنس کے جواب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کو لے کر آنے اور پیش کرنے کی ذمہ داری شریف فیملی کی تھی۔ کچھ دیر پہلے جونیئر ٹیم کے تھک جانے پر بلیئر کلب میدان میں اتارا گیا۔ قطری شہزادہ مکر گیا یا جے آئی ٹی کے پاس ثبوت جمع ہوگئے۔ اس قطری شہزادے کا اپنا نام بھی پاناما پیپرز میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ گواہ کو پیش نہیں کر پاتے اور کہتے ہیں جے آئی ٹی کو نہیں مانیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جب مٹھائیاں کھا رہے تھے جب جے آئی ٹی پر اعتراض کیوں نہیں کیا۔ہم نے تو بار بار کہا تھا فیصلہ اردو میں پڑھ لو۔ بھنگڑے ڈالنے والوں میں سعد رفیق سب سے آگے تھے۔ وفاقی وزرا نے آج اداروں کو نشانہ بنایا۔ سعد رفیق کہتے ہیں حساس اداروں کو جے آئی ٹی میں نہیں ہونا چاہئیے۔ نون لیگ کو سمجھ لینا چاہئیے کہ پاکستان اب بدل چکا ہے۔فوج نہیں آئے گی ، احتساب بھی ہوگا اور انتخاب بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل ختم نہیں ہوگا۔ سارے کرپٹ عناصر کی باری آئے گی۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز نے بھی میڈیا سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی پریس کانفرنس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ انہیں شکست نظر آرہی ہے۔انہوں نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی، جبکہ اداروں نے ٹمپرنگ کی۔ہر ادارے میں ان کے من پسند لوگ بٹھائے گئے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں تھا جتنا آج ہے۔ ڈالر گر رہا ہے جس سے چند مخصوص لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…