بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

’’بنی گالا ہاتھ سے جانے کا خدشہ ‘‘ ایسا کیا ہونے والا ہے کہ عمران خان کی نیندیں اڑ گئیں 

datetime 9  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ” عدالت کی ڈگر ی پہ بنی گالہ کا محل قرق ہوگا ،حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے پیسے دروگوئی کی ادائیگی کے لئے نہیں” ـقومی تاریخ کے احتسابی عمل کا جائزہ لیاجائے تو منتخب وزرائے اعظم عہدوں سے فارغ ہوگئے لیکن Proda, Ebdo،نیب ،

افتخار چوہدری کی توہین عدالت کی سزا، کیا اپنے احتساب کے مقاصد حاصل کرسکی؟انہوں نے کہاکہ عمران خان نے چار سالوں میں جھوٹ کی سیاست کا سہارا لیا۔ جھوٹے الزامات لگا کر وہ سستی شہرت حاصل کرنے کی جستجو میں رہتے ہیں۔عمران خان نے جو10 ارب کا الزام لگا یا وہ جھوٹ اب سامنے آگیا ہے، عدالت کی طرف سے قانونی نوٹس بھیجا گیا لیکن عمران خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ عمران خان سچے ہیں تو ہمارے 10 ارب کے دعوے کا جواب دیں۔اگر عمران خان نے جواب نہ دیاتو ان کے خلاف ڈگری ہو جائے گی پھر بنی گالہ بھی اسکے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔ یہ گفتگو ملک محمد احمد خان ترجمان پنجاب حکومت نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمدخان نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ درو گوئی کا سہار لیااوردس عرب روپے والاالزام لگایا جس پر شہباز شریف کی طرف سے ہتکِ عزت کا دعوی دائر کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد عمران خان کو دس ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے ۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹوے دعوؤں کے زور پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اور یہ کہتے رہے کہ

مجھے پانامہ سے دستبردار ہونے پر دس ارب روپے کی پیشکش ہوئی ہے مگر اب ہمارے عدالت سے روجوع کرنے پر کہہ رہے ہیں کہ میں اتنی رقم ادا نہیں کر سکتا کیوں کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ میرے پاس دس ارب روپے تو نہیں ہیں اور اگر دعوٰ ی ڈگری ہو جاتا ہے تو یہ رقم میں وزیراعلی پنجاب کے بیٹوں سے مانگ کر ادا کروں گا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یہ بات عمران خان بھول گئے ہیں کہ اگر “یہ دعوی ڈگری ہوا توبنی گالہ کی جائیداد اور باقی جائیدادیں جو ان کی ملکیت میں ہیں وہ بھی اس ڈگری کے ساتھ منسلک ہو جائے گی”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…