ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

ن لیگ، پیپلز پارٹی، ق لیگ کے تین اہم رہنما ایک ساتھ تحریک انصاف میں شامل، نام سامنے آ گئے

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) کے تین اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر لغاری اور معظم جتوئی ،مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے فیض وٹو اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) سے نعمان لنگڑیال اور دیوان اخلاق سمیت سرگودھا سے

سابق ایم این اے مظہر قریشی اور ان کے بھائی ظفر لغاری نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے کو کرپشن جیسے کینسر نے کھوکھلا کر دیا ہے اور ہم اس مرض کو ملک سے ختم کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا معاشرہ چاہتی ہے جہاں ادارے مضبوط ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ زبردست میچ ہونے جا رہا ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ شریف خاندان کا احتساب ہو گا، اب شریف خاندان کے تاثرات اور شکلیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جے آئی ٹی میں ان کے حالات برے ہیں، اس لیے وہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ ہر سال ہمارے ملک سے ایک ہزار ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے دس ارب روپے کی پیش کش کی گئی اور اب میرے خلاف کیس دائر کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…