جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

معروف موبائل کمپنی کا پاکستانیوں کیساتھ بڑا دھوکہ، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف موبائل کمپنی کا پاکستانیوں کے ساتھ بڑا دھوکہ، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی، تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے کیو موبائل کی جانب سے ای ایم ای آئی نمبر کے بغیر موبائل فونز فروخت کرنے کے معاملے کی ایف آئی اے سے انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے کہ ان موبائل فونز کی مالیت کروڑوں میں ہے جو مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے حکام سے اس بارے میں وضاحت طلب کی ہے کہ کیو موبائل نے ان کی منظوری کے بغیر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کیسے مارکیٹ میں فروخت کئے۔ وزارت آئی ٹی کے ڈائریکٹر پی آر صغیر انور وٹو نے کہا کہ کوئی بھی موبائل کمپنی اپنے فونز بغیر ای ایم ای آئی نمبر کے مارکیٹ میں فروخت نہیں کر سکتی، اس معاملے کا تعلق براہ راست ٹیلی کام اتھارٹی سے ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کام انوشہ رحمان نے کیو موبائل کی طرف سے کروڑوں روپے کے موبائل فونز بغیر ای ایم ای آئی نمبر کے فروخت کرنے کے معاملہ کے بارے میں پی ٹی اے سے بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔ اس معاملے پر پی ٹی اے کے متعلقہ سینئر افسر محمد طالب ڈوگر سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی طرف سے اگر اس معاملہ پر تسلی بخش جواب نہ ملا تو معاملہ کی انکوائری ایف آئی اے سے کرائی جائے گی اور جو کوئی بھی اس معاملے میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…