ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

’’اب لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی‘‘وزیر اعظم نواز شریف آج کس عظیم منصوبے کا افتتاح کرنے کہاں جا رہے ہیں؟

datetime 7  جولائی  2017 |

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کےمطابق بہادرشاہ پاورپلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، یہ منصوبہ چین کی پاور کنسٹرکشن کمپنی اور پاکستان کی قومی انجینئرنگ نےمکمل کیا۔حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے ایل این جی سے بجلی پیدا ہو گی، جو ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی، پلانٹ سے مجموعی طور پر 1230میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نوازشریف نے تاجکستان سے وطن واپسی پرطیارےمیں میڈیا کےساتھ بات چیت میں کہا کہ دھرنے والے ہرسازش میں شریک رہے اور سازشیں کرتے رہے، ان سے نمٹ لیں گے۔وزیراعظم پاکستان کا کہناتھاکہ جس نے ایٹمی دھماکے کا بٹن دبایا اسی کا احتساب ہورہا ہے وہ بھی جعلی، جمہوریت کو کم از کم مجھ سے کوئی خطرہ نہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روزتاجکستان کےدارالحکومت دوشنبے میں چار ملکی کاسا کانفرس سے خطاب کرتے ہوئےکہاتھاکہ کاسا1000میگاواٹ منصوبے سے پاکستان اورافغانستان میں بجلی کی قلت میں کمی ہوگی جبکہ منصوبےسےعلاقائی روابط کوفروغ ملےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…