ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اشتہاری عمران خان کی رینجرز کے ذریعے گرفتاری؟

datetime 6  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت کے دور ان عمران خان پھر پیش نہیں ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے گئے ملزم عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز پیش ہوئے ٗسماعت میں استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔دانیال عزیز نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان اس کیس میں اشتہاری ہیں جنہیں رینجرز کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ چالان کی بنیاد پر کیس آگے بڑھارہے ہیں اور جلد بیانات مکمل کرکے کیس نمٹا دیں گے۔ (ن) لیگ کے رہنما نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال ہوگئے کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی جس پر عدالت نے دانیال عزیز کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست دینے کی ہدایت بھی کی۔ سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہوا ہے، خیبرپختونخوا حکومت بتائے کہ اس نے کیوں ایک اشتہاری مجرم کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پناہ دے رکھی ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ معلوم نہیں کیوں عمران خان کے معاملے پر تمام ادارے مفلوج ہوجاتے ہیں کیوں انہیں سانپ سونگ جاتا ہے۔ عمران خان 780اے کے مجرم ہیں۔ عدالت نے عمران خان کو باقاعدہ اشتہاری قرار دیا ہے۔

دوسروں کے احتساب کی باتیں کرنے والوں نے اپنے صوبے میں احتساب کے ادارے کو تالا لگا رکھا ہے۔ عمران خان کو ایک ادارے کی رپورٹ میں حیوان لکھا گیا ہے ٗلیگی رہنما نے کہا کہ سارے پاکستان نے دیکھا ایس ایس پی کے سر پر ڈنڈے مارے گئے۔ عمران خان کے خلاف ایس پی تشدد کیس 3 سال سے چل رہا ہے۔

عمران خان روز پریس کانفرنس کرتے ہیں، سب کو معلوم ہے وہ کہاں ہیں۔ عدالتی اہلکار بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ پر اشتہار چسپاں کرکے آئے ہیں۔ عمران نے نتھیا گلی میں سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پناہ گاہ بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے اداروں کا مذاق نہ بنایا جائے۔دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو غلیظ اور حیوان قرار دیا۔

عمران خان حکومتی اداروں کی تذلیل کرتے ہیں۔ یہ کیسا نیا پاکستان ہے جو عمران خان عوام کو دکھا رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہوا ہے ٗخیبرپختونخوا حکومت بتائے کہ اس نے کیوں ایک اشتہاری مجرم کو سرکاری ریسٹ ہاؤس میں پناہ دے رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…