اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ٹوئٹر نے کشمیریوں کے حق میں مہم چلانے والے سینکڑوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) برہان وانی کا یوم شہادت قریب آنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے کشمیریوں کے حق میں مہم چلانے والے سینکڑوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ بھارتی دباؤ پر ختم کئے گئے اکاؤنٹس میں جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید،حافظ عبدالرحمن مکی اور انوائیٹ میگزین سمیت دیگر کشمیری جماعتوں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کئی اکاؤنٹس بھی معطل کئے گئے ہیں۔ برہان وانی کے یوم شہادت کے

حوالہ سے جماعۃالدعوۃ پاکستان نے سات سے انیس جولائی تک عشرہ شہدائے کشمیر منانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں ملک گیر سطح پر بڑے پیمانے پر مہم چلائی جارہی ہے۔ جماعۃالدعوۃ کے مرکزی و ضلعی اکاؤنٹس سمیت مختلف رہنماؤں کی جانب سے سات جولائی کو یوم شہدائے کشمیر منانے اور لاہور، اسلام آباد، راولا کوٹ و دیگر شہروں میں ہونے والے پروگراموں کی بھرپور تشہیر کی جارہی تھی کہ بھارتی دباؤ پر ٹویٹر انتظامیہ نے جماعۃالدعوۃ کی سوشل میڈیا پر جاری سرگرمیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے حافظ محمد سعید اور حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر مختلف رہنماؤں کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے ہیں۔ انگریزی میگزین انوائیٹ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کئی اکاؤنٹس بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ جماعۃالدعوۃ پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے برہان وانی سمیت دیگر کشمیری شہداء کے حق میں اور بھارتی مظالم کیخلاف مہم چلانے پر ٹویٹر انتظامیہ کی طرف سے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دباؤ پر ٹویٹر انتظامیہ کا کشمیریوں کے حق میں سرگرمیاں جاری رکھنے والے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔چاہیے تو یہ تھا کہ ٹویٹر انتظامیہ بھی نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری اور کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والی بھارتی فوج اور بی جے پی حکومت کیخلاف آواز بلند کرے لیکن ایسا کرنے کی بجائے مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے اکاؤنٹس ہی ختم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعۃالدعوۃ ایسی مذموم حرکتوں سے پریشان ہونے والی نہیں ہے۔ نئے اکاؤنٹس بنا کر مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ترجمان نے کہاکہ فیس بک اور ٹویٹر انتظامیہ کی طرف سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کی جاتی رہی ہیں جسے کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…