جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

لاڑکانہ، ڈھائی لاکھ روپے میں خریدی گئی لاہور کی رہائشی خاتون کی حالت خراب ہوئی،افسوسناک انکشافات

datetime 5  جولائی  2017 |

لاڑکانہ(این این آئی) ڈھائی لاکھ روپے میں خرید کی گئی لاہور کی رہائشی خاتون کی حالت خراب، شوہر کا دعوے دار شخص کی جانب سے خاتون کو اسپتال داخل کروادیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر دعوے دار شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے چنگی کنچی علاقے کی مکین خاتون فرزانہ شیخ کو اس کے دعوے دار شوہر فدا حسین جتوئی کی جانب سے حالت غیر ہونے کے باعث سول اسپتال کے میڈیکل یونٹ ٹو میں داخل کروا دیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر خاتون فوزیہ شیخ نے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ ہوں میرے دو بچے ہیں اور شوہر کا نام جاوید ہے، ایک ماہ قبل مجھے بازار سے خریداری کے دوران چار افراد نے اغوا کرکے ایک کمرے میں بند رکھا جہاں زیادتی اور تشدد کیا جاتا تھا اور اب میں اپنے شوہر اور بچوں کیساتھ رہنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ہسپتال میں موجود خاتون فوزیہ کے شوہر کے دعویدار شخص فدا حسین جتوئی نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ چار روز قبل زاہد شاہ نامی شخص نے امام الدین چانڈیو کی معرفت فوزیہ کو ڈھائی لاکھ روپے میں خریدا ہے جو میری بیوی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری پہلی بیوی نے مجھ سے طلاق لی جس کے بعد میں نے فرزانہ سے شادی کی ہے۔ دوسری جانب اطلاع پر حد کے تھانہ سول لائین پولیس نے پہنچ پر دعوے دار شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…