اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دختر اول مریم نواز شریف پانامہ جے آئی ٹی میں پیش ہو چکی ہیں۔وزیراعظم ہائوس اور جوڈیشل اکیڈمی کا درمیان فاصلہ تقریباََ 10منٹ کی ڈرائیور پر مشتمل ہے۔ دختر اول کی جے آئی ٹی میںپیشی کے موقع پر ان کے دونوں بھائی حسین نواز اور حسن نواز ،
شوہر کیپٹن(ر)صفدر کے علاوہ ان کے بچے کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے علاوہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ آصف کرمانی کے علاوہ ان کے بھائی ، شوہر اور بچے ان کے ہمراہ پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے اندر جائیں گے اور پیشی ختم ہونے تک وہیں ویٹنگ روم میں بیٹھیں گے۔مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ جے آئی ٹی کی درخواست پرخاتون اے ایس پی سپیشل برانچ ارسلا سلیم بھی مریم نواز کے ہمراہ ہونگی۔ واضح رہے کہ دختر اول مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل اکیڈمی اور اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس اور ایف سی کے 2ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم ہائوس سے قافلے کی صورت میں جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے والی دختر اول مریم نواز نے روانگی سے قبل اپنی والدہ کلثوم نواز سے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ماں بیٹی میں انتہائی جذباتی وابستگی دیکھنے کو ملی، مریم نواز نے اپنی والدہ سے گلے مل کر دعائیں لیں ۔ دونوں کی اس موقع پر تصویر سوشل میڈیا پر وائر ہو چکی ہے۔