لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان میں حمایت میں حیرت انگیزکمی،سعودی عرب نے ہنگامی قدم اُٹھالیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم قومی روزنامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے کم ہوتی حمایت کی وجہ سے سعودی حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے سفارت خانے کو متحرک ہونے کا حکم دیا ہے
جس کے بعد اب سعودی سفارت کار نہ صرف مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے وہیں پاکستانی صحافیوں کو بھی اس بارے میں اعتماد میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس حوالے سے بھی صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں کی جارہی ہیں جس سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ دوسال قبل پاکستان میں کرائے جانے والے سروے کے مطابق تقریباً نوے فیصد افراد سعودیہ عرب کی حمایت کرتے تھے یہ تعداد اب کم ہو کر ستر فیصد تک پہنچ چکی ہے۔