پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیرون ملک فرار ہونیوالے 321مجرموں کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا فیصلہ،تعلق کس سے ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے321 مجرموں کی گرفتاری کیلئے حکومت پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ انگلینڈ کینیا دبئی ایران افغانستان کوریا اور ملائیشیا میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ کرانے اور بھتہ لینے والے حکومت پاکستان اور اداروں کو مطلوب321 جرائم پیشہ افراد کو انٹر پول ارو دیگر ذرائع سے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ سے لے کر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیدیا گیا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو تیار کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ انگلینڈ دبئی ایران افغانستان کوریا اورملائیشیا میں ایسے321 افراد مفرورہیں جو ٹارگٹ کلنگ ارو بھتہ لینے کے الزامات میں مختلف اداروں کو مطلوب ہیں۔ ان افراد میں سے172کا تعلق3 مختلف سیاسی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ دیگر مختلف جرائم پیشہ گرہوں سے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ افراد ان ممالک میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور مختلف گروہوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پیپلز پارٹی سنی تحریک لیاری گینگ وار اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ کراچی سے نوید لمبا گروپ چانڈیو گروپ بڑا بھائی گروپ سندھ کے سجال عرف سجنا گروپ کا تعلق بھی ان افراد سے ہی ہے۔ اسی طرح بلوچستان اور کے پی کے سے بھاگے ہوئے لوگ بھی اس لسٹ میں شامل ہیں۔ اور ان میں سے زیادہ دبئی کینیا اور جنوبی افریقہ میں رہ رہے ہیں جہاں سے ہی فون کرکے باقاعدہ پاکستان میں منتھلیاں اکٹھی کرتے ہیں اور پیسے نہ ملنے پر اپنے ساتھیوں کے زریعے فائرنگ کراکر ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ دبئی کے اندر تو27ایسے نامور گروہ موجود ہیں جو کہ پاکستان میں مطلوب ہیں وہاں مختلف کلبوں سے جگا ٹیکس وصول کرکے جوئے کے اڈے بنا رکھے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ان گروہوں کے پاکستان میں کن کن سے تعلقات ہیں او ریہ پاکستان کے اندر کن کے ذریعے بھتہ وصول کررہے ہیں اور ان کی فیملیز کے ساتھ کس طرح رابطے ہیں۔ اس حوالے سے بھی مکمل معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ ان میں سے اکثر دو نمبر پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنورکھے ہیں جلد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کا عمل تیز ہوجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…