بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

ن لیگ کے ایک اوررہنمانے پارٹی چھوڑ دی،اہم سیاسی جماعت میں شامل

datetime 4  جولائی  2017 |

لاہور/اسلام آباد(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ انشاء اللہ عوام کی پہلے سے زیادہ خدمت کرے گی۔ وہ ن لیگ کے صوبائی رہنما اور ضلع مانسہرہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت علی اصغر خان آف بٹل کی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ علی اصغر خان نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر اور خیبر پختونخواہ و فاٹا کے چیف آرگنائزر اجمل خان وزیر کی موجودگی میں پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دور حکومت میں ہزارہ ڈویژن باالخصوص ضلع مانسہرہ میں جو ترقیاتی کام ہوئے اور اکتوبر 2005ء کے زلزلہ متاثرین کیلئے جس طریقے سے مشکل گھڑی میں عوام کیلئے کام کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور غریب اور عام آدمی کی خدمت ہے، ہم نے اسی جذبہ سے ہزارہ اور مانسہرہ کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے بھی کام کیا اور انشاء اللہ آئندہ اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر سینیٹر دلاور عباس، پیر الیاس، خالق نور وزیر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ اجمل خان وزیر پرانے لیگی رہنماؤں و کارکنوں اور علی اصغر خان بٹل جیسے نئے ساتھیوں کی مدد سے صوبہ میں پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…