بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

کرک ، آئل ٹینکر الٹ گیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

datetime 4  جولائی  2017 |

کرک (آن لائن)کرک کے علاقے میں ایک آئل ٹینکر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا ، حادثے کے نتیجے میں ٹینکر میں موجود تیل سڑک پر بہہ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ایک اور آئل ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوگیا ۔ڈرائیور تیز رفتاری کی وجہ سے ٹینکر پر قابو نہ پاسکا جس کی وجہ سے ٹینکر سڑک پر الٹ گیا ۔ ٹینکر الٹنے سے اس میں موجود تیل سڑک پر

بہہ گیا ۔ حادثے کی وجہ سے سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، انتظامیہ کی جانب سے سڑک سے تیل صاف کر کے اسے آمد و رفت کیلئے کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ احمد پور شرقیہ میں ٹینکر کے حادثے میں206سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پاکستان کی مزید خبریں پڑھیں

سپریم کورٹ :قتل کا ملزم17سال بعد بری

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے عمرقید کے سزا یافتہ ملزم اسلم عرف اچھوکو17سال بعد بری کردیا ہے، ملزم اسلم پر1999میں قصورمیں سرورنامی شخص کوقتل کرنے کاالزام تھا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ کیس کاکوئی چشم دید گواہ نہیں، نچلی عدالتوں نے حقائق کو نہیں دیکھا، اس وقت کے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کیس سنا لیکن حقائق کو نہیں دیکھا، چیف جسٹس بھی جب حقائق نہ دیکھیں توکیاکہہ سکتے ہیں، آئندہ سال 2018 میں اسلم کی عمرقید پوری ہونی ہے ،اس نے بری ہوجاناتھا، اسلم نے جو عمرقید کاٹ لی وہ کس کے کھاتے میں جائے گی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کردیا، ٹرائل کورٹ نے ملزم کوعمرقید سنائی تھی جبکہ ہائیکورٹ نے عمرقید برقراررکھی تھی۔

پولیس نے جوڈیشل اکیڈمی سے ملحقہ دفاتر میں آنیوالوں کی گرفتاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(آن لائن)پولیس نے جوڈیشل اکیڈیمی سے ملحقہ دفاتر میں آنے والوں کو گرفتار کرنا شروع کرنا شروع کردیا۔فیڈرل بورڈ میں آنے والے ایک نوجوان کو موٹر سائیکل سمیت دھر لیا گیا۔نوجوان کو مشکوک ہونے کے بنا ہر حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کا موقف پولیس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف آنے والے کئی افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…