بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرفیوم اصلی ہے نقلی؟ پہچاننے کا طریقہ انتہائی آسان

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پرفیوم لگاناہرآدمی کوپسند ہے کیونکہ اس سے شخصیت میں ایک نکھارآتاہے اورخاص کرگرمیوں میں پرفیوم کااستعمال بڑھ جاتاہے لیکن اصلی اورنقلی پرفیوم میں فرق کرنابھی اب مشکل نہیں رہا 9مختلف طریقوں کے ذریعے آپ اپنے پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا پتہ لگا سکتے ہیں ۔پرفیوم کارنگ:یاد رکھیں کے اصلی پرفیوم کا رنگ مدھم ہو گا نہ کہ تیز اور بھڑکیلا جبکہ نقلی پرفیوم میں کئی قسم کے اجزاشامل ہونگے

جس کی وجہ سے پرفیوم کا رنگ تیز اور گہرا نظر آتا ہے۔پرفیوم کی بوتل کی فنشنگ:نقلی پرفیوم والی بوتل کبھی بھی ہموار اور فنشنگ میں سموتھ نہیں ہو گی ، اس کی فنشنگ ناہموار ہو گی اور پرفیوم کی چمک مدہم دکھائی دے گی اور اس بوتل کے پیندہ کی شکل بھی عجیب ہو گی جبکہ اصلی پرفیوم کی بوتل ڈیزائن کے حوالے سے ہموار اور سموتھ ہوتی ہے جس کے نوز ل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہو گا ۔سیریل نمبر:صارف پرفیوم خرید کر اس کا ڈبہ کھولنے سے پہلے بوتل اور ڈبے کے سیریل نمبر کا موازنہ نہیں کر سکتا مگر کسی بھی پرفیوم کو خریدنے سے پہلے یہ یقین کر لیں کے اس کے ڈبے پر موجود سیریل نمبر بوتل پر موجود سیریل نمبر سے مماثلت رکھتا ہے یا نہیں کیونکہ اگر سیریل نمبر میں یکسانیت نہیں ہوگی تو فورا سمجھ جائیں کہ پرفیوم جعلی ہے۔پلاسٹک کی ریپنگ:ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپنگ بھی اس پرفیوم کے اصلی یا نقلی ہونے کا اندازہ لگانے میں بڑی حد تک معاون ہو سکتی ہے ۔ ڈبے پر موجود پلاسٹک ریپر نگ چیک کریں کیونکہ اگر ریپر کی فولڈنگ ناہموار یا 5ملی میٹر سے چوڑی ہیں تو آپکا پرفیوم نقلی اور جعلی ہے ۔ڈبے کے اندرکی پیکنگ:یاد رکھیں کے اصلی اور برانڈڈ پرفیوم کے ڈبے میں اندرونی پیپر صاف سفید رنگ کا ہوتا ہے نا کہ سرمئی رنگ کا جبکہ ڈبے میں ایک گتہ بھی موجود ہوتا ہے جو بوتل کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رکھا گیا ہوتا ہے۔

پرفیوم کی بوتل کاڈھن:بوتل پر موجود لوگو متوازن اور بوتل یا ڈھکن کے مرکز میں چسپاں ہونا چاہئیے کیونکہ اگر یہ لوگو بوتل پر لگے ڈھکن کی سیدھ کے مرکز میں نہ ہوا تو پرفیوم کی کوالٹی کے بارے میں سوال پیدا ہوگا۔خریدار ی سے پہلے چیک کرلیں:عموما لوگ اس بات کو ضروری نہیں سمجھتے کہ پرفیوم خریدنے سے پہلے اطمینان کیساتھ اس کمپنی کی ویب سائٹ وزٹ کر لیں جس سے ایک تو پرفیوم کی اصل قیمت کا پتہ چل جاتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس سے آپکو پرفیوم کے رنگ اورکمپنی کی پیکنگ وغیرہ کے بارے میں بھی پتہ چل جا تا ہے جبکہ پرفیوم کے انگریڈینٹس سے بھی واقفیت ہو جاتی ہے۔

لہذا کسی بھی پرفیوم کی خریداری سے پہلے اس کی ویب سائٹ کو ضرور وزٹ کر لیں۔پرفیوم کی آن لائن خریداری:کسی بھی پروڈکٹ کی آن لائن خریداری میں آپکے ساتھ فراڈ اور دھوکہ ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں کیونکہ اس طرح نہ تو آپ پرفیوم کو دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی اس کی خوشبو کا معائنہ کر سکتے ہیں تو کبھی بھی پرفیوم کی آن لائن خریداری نہ کریں

بلکہ پرفیوم خریدنے کیلئے خود جائیں اور اچھی طرح چیک کر کے خریدیں۔قیمت کا فرق:اصل پرفیوم برانڈ کبھی بھی اپنی قیمت میں ڈسکاونٹ نہیں دیتے بلکہ یہ کام صرف جعلی پرفیوم بیچنے والی کمپنیاں ہی اپنے صارفین کیساتھ کرتی ہیں جس کا مقصد قیمت کم کر کے غلط اور جعلی چیز فروخت کرنا ہوتا ہے.

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…