بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

حیدر آباد میں مسافربس الٹنے سے 7افراد ،چلاس میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد،چلاس(آن لائن)بہاولپور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ حیدر آباد مٹیاری کے درمیان میانی فارسٹ کے قریب ہٹڑی بائی پاس پر الٹ جانے سے7افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ،لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔تفصیلاتکے مطابق حیدر آباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پر قومی شاہراہ پر بہاولپورسے کراچی جانے والی تیزرفتاربس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،

جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 37 مسافرزخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے واقعہ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے قوعہ پر پہنچ گئی اورامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ترجمان ایدھی سنٹر نے بتایا کہ رضا کاروں نے سات لاشیں اور درجنوں سے زائد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پولیس کے مطابق زخمی افراد کوطبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے، لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔مسافروں کے مطابق بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیو کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔موٹر وے پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس تیزرفتاری کے باعث الٹی اور چھ جانیں لے گئی ، زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سر اور چہرے پر گہرے زخم آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ واقعہ کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ،ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔دریں اثناء بابو سرتاب سے ناران جانیو الی وین کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ۔ پیر کیر وز چلاس بابو سرتاب سے ناران

جانیو الی سیاحوں کی وین گہری کھائی میں جاگری۔ واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور پویلس نے ولگوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔ گہری کھائی سے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ متعدد سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندھیرے اور بارش کے باعچ متعدد سیاحوں کو کھائیس ے نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…