منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ٗالاؤنس میں50فیصد کمی، اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ،تفصیلات جاری

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گریڈ ایک کے ملازمین کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 7 ہزار 640 سے بڑھا کر 9 ہزار 130 روپے کردی۔وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کا نیا پے اسکیل جاری کر دیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق سرکاری ملازمین کے سالانہ انکریمنٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2010 اور 2016 کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادہ تنخواہ میں ضم کیا گیا ہے جبکہ بنیادی تنخواہ کے برابر سو فیصد الاؤنس لینے والوں کا یہ الاؤنس کم کرکے 50 فیصد کردیا گیا جن اداروں کے ملازمین کو سو فیصد الاؤنس مل رہے تھے، ان میں پاک فوج، وزیراعظم و ایوان صدر کے ملازمین، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) و دیگر ادارے شامل ہیں جبکہ یکم جولائی سے جاری تنخواہ پر 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بھی دیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 7 ہزار 640 روپے سے بڑھا کر 9 ہزار 130 روپے کردی گئی جبکہ گریڈ ایک کا سالانہ انکریمنٹ 240 سے بڑھا کر 290 روپے کردیا گیا اس کے علاوہ گریڈ 22 کی کم سے کم بنیادی تنخواہ 68 ہزار 540 سے بڑھا کر 82 ہزار 380 روپے کردی گئی جبکہ گریڈ 22 کا سالانہ انکریمنٹ 4870 سے بڑھا کر 5870روپے کردیا گیا۔وزارت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 تا 22 کا اردلی الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 14 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا دوسری جانب گریڈ ایک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ایک ہزار 490 روپے جبکہ گریڈ 22 کے ملازمین کو 13 ہزار 840 روپے ماہانہ فائدہ دیا گیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…