اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حاضر سروس فوجی افسر کی جانب سے ان پر تشدد کے خلاف درج کرائی گئی ایک ایف آئی آر پر پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔آرمی افسر نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ ڈکیتی کے دوران قیمتی اشیا چھین لینے کے باوجود 7 ملزمان نے انھیں اور ان کی بہن پر تشدد کیا۔جس کے بعد بھارا خاہو پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ڈان کو موصول ہونے والی ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق لیفٹننٹ کرنل عمران اشرف نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد آرہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی میں سوار 7 افراد نے مری روڈ پر روکا،
یہ مقام تھانہ بارا خاہو کی حدود میں ہے۔آرمی افسر نے الزام لگایا کہ ملزمان نے ان پر اس قدر تشدد کیا کہ ان کی حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد ملزمان نے ان کی بہن کو بھی زد کوب کیا اور ان سے جواہرات چھین لیے۔دوسری جانب کیس کے تحقیقاتی افسر رفیع اللہ نے ڈان کو بتایا کہ 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ’ملزمان کے مطابق جب انھوں نے شکایت کنندہ کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تو آرمی افسر نے انہیں اپنے اہل خانہ کو گھورنے پر برا بھلا کہا، ملزمان نے شکایت کنندہ پر تشدد کا اعتراف کیا تاہم خاتون سے جواہرات چھننے کے الزام کو غلط قرار دیا‘۔