اتوار‬‮ ، 30 جون‬‮ 2024 

’’سرگودھا جیل میں قید جمشید دستی کو اہم ترین شخصیت کا فون ‘‘

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ نے جمشید دستی سے فون پر رابطہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک بات چیت میں رانا ثنا اللہ نے جمشید دستی کی رہائی سے متعلق بات چیت کی جس میں تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا کہ انہوںنے قانون پر اثر انداز نہیں ہونا چاہا وہ بس لوگوں کی باتوں میں آگئے تھے

جواب میں رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالا دستی کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ۔ انہوںنے کہ جمشید دستی کو کہا کہ وہ اپنی ضمانت کیلئے عدالت سے روجوع کریں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ۔ دوسری جانب گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی کی دھمکی دیدی ،انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ وہمیں وزیر اعظم ہائوس کے باہر خود کو آگ لگا لیں گی ۔واضح رہے کہ آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے وزیر قانون کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل کے سیل پختہ ہیں اور وہاں کوئی بچھو یا چوہے نہیں ہیں، جبکہ رکن اسمبلی کو جیل میں ٹی وی، ائیر کولر اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…