کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں میئر کراچی وسیم اختر کو سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دہشت گردوں کے علاج کیس میں نامزد میئرکراچی وسیم اختر نے بیرون ملک جانے کی درخواست جمع کرائی۔
وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سرکاری کام سے روس جانا چاہتا ہوں عدالت جانے کی اجازت دے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ان کا یہ دورہ آٹھ روزہ ہے ۔ اس دوران کراچی سے متعلق اہم اجلاس بھی ہوگا لہذا مجھے پاسپورٹ دیا جائے۔جس پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو بیس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اجازت دے دی