اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے میڈیا کے پوچھنے پر کہا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان صرف عید کے روز چھٹی کریں گے، جے آئی ٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے انہیں حتمی رپورٹ 10 جولائی کو
جمع کروانے کا کہا گیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں مزید تین دن مل گئے ہیں، اب رپورٹ 7 جولائی کے بجائے 10 جولائی کو جمع کرائی جائے گی، واجد ضیاء نے کہا کہ عدالت کے اس حکم سے اب جے آئی ٹی کے ارکان اور عملہ بھی عید منا سکے گا۔