ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور نواز شریف کے درمیان خفیہ ڈیل؟رحمن ملک جے آئی ٹی میں کیا پیش کرنے جا رہے ہیں؟

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما پیپرز کیس کے معاملے پر وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے درمیان کوئی ڈیل طے پانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنی پیشی پر صرف سچ کہیں گے۔گذشتہ روز سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیک کاٹنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ‘

میں جے آئی ٹی کے سامنے وہ کہوں گا جو میرے پاس موجود دستاویزات میں درج ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 11 جون کو جب جے آئی ٹی کا سمن انہیں موصول ہوا وہ ملک سے باہر تھے، لہذا انہوں نے ٹیم کو بتایا کہ وہ 13 جون کو پیش نہیں ہوسکتے، نئی تاریخ دی جائے اور اب وہ 23 جون (جمعہ) کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔رحمٰن ملک نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے کیا کہیں گے اور کیا پیش کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔پی پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔سینیٹر رحمن ملک آج حدیبیہ پیپر مل کی 2000ء میں ہونے والی تحقیقات بارے جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بننے والی جے آئی ٹی نے آج سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو طلب کر رکھا ہے ۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے گزشتہ روز برطانیہ سے پاکستان پہنچے ہیں، جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو سمن جاری کر رکھا ہے۔ جے آئی ٹی میں سابق وفاقی وزیر سے 2000ء میں ہونے والی حدیبیہ پیپر مل کی تحقیقات کے حوالے سے سوالات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں شریف خاندان کے خلاف ہونے والی حدیبیہ پیپر مل کی تحقیقات سینیٹر رحمن ملک نے کی تھیں ۔ اس وقت سینیٹر رحمن ملک ایف آئی اے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فرائض سرانجام د رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…