کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جمعہ االودع کے موقع پر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جمعہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے
لہذا کل بروز جمعہ 23 جون 2017 کو بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔دوسری جانب حکومت پنجاب نے عید کے لئے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیر سے بدھ تک عید کی چھٹیاں رہیں گی۔ گذشتہ روز سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر میں حاضری کم رہی اور متعدد محکموں کے ملازمین بارہ بجے کے بعد گھروں کو جانا شروع ہو گئے۔