اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری،تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کیلئے لیپ ٹاپ سمیت لاکھوں کے انعامات کا اعلان

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق امتحانات میں کل 85140امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 83.3کی اوسط سے70969طلباء وطالبات پاس جبکہ 14116امیدواروں کو فیل قراردیا گیا ۔

سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات کے نام رہیں جبکہ آرٹس گروپ میں پہلی دو پوزیشنوں پر طلباء اہل قرارپائے ۔ فیڈرل بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریگولر امیدواروں کی پاسنگ اوسط83.36فیصد رہی ۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2017کیلئے کل 85598امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جن میں سے 458طلباء وطالبات غیر حاضر رہے جن کے نتائج جاری نہیں کئے گئے اور55امیدواروں نے قانونی ذرائع استعمال کرتے پائے گئے جن کے خلاف کاروائی عمل میں لاکر امتحانات سے باہر کردیا گیا۔ وزیرمملکت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ بہت جلد ہی نیا نصاب لایا جا رہا ہے جو کہ پہلی سے بارہویں جماعت تک ہوگا ۔ اس سال تمام پوزیشن ہولڈرز طلباء کے لئے لیپ ٹاپ اور لاکھوں روپے انعامات بھی ہوں گے ۔ فیڈرل بورڈ سمتی ملک کے تمام بورڈز میں ایسی ہی تبدیلی لائی جا رہی ہے کہ جس سے بہترین تعلیمی نظام وضع ہو پائے ۔ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے اور ہمارے نوجوان بہترین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اس لئے بچوں اور نوجوانوں سے اپیل ہے کہ مایوس نہ ہوں ملک میں ترقی کے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…