اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما جے آئی ٹی کی ڈیڈ لائن 7 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آنے پر کیا ہوگا ؟ کیا وزیر اعظم کو فوری بری یا نا اہل کر دیا جائے گا ؟ کیا فریقین کو رپورٹ پر مقف پیش کرنے کا موقع ملے گا ؟ کیا سپریم کورٹ کیلئے جے آئی ٹی رپورٹ ماننا ضروری ہوگا ؟ ۔ قانونی ماہرین کی اکثریت کی رائے ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے پر سپریم کورٹ میں باقاعدہ سماعت ہوگی ۔
شریف فیملی ، عمران خان اور دیگر درخواست گزاروں کے وکلا کو رپورٹ پر دلائل کا موقع دیا جائے گا ۔ بعض ماہرین کے خیال میں مشترکہ ٹیم کی رپورٹ پر حتمی فیصلے کیلئے نئے بنچ کی تشکیل بھی خارج از امکان نہیں ۔ ماہرین کے مطابق جے آئی ٹی حقائق جاننے کیلئے بنائی گئی ، حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ۔ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں فوجداری کارروائی بھی ہو سکتی ہے