اسلام آباد (این این آئی)چیف شماریات آصف باجوہ نے کہاہے کہ مردم شماری کا کام مکمل ہوگیا ہے ٗ اضلاع سے وصول شدہ اعدادوشمار کی ڈیٹا انٹری کا کا م جاری ہے۔ آصف باجوہ کا الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں کی جانی والی مردم شماری پر بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد م شماری کا عمل تو مکمل ہوگیا ہے اور ہم عبوری ڈیٹا جولائی 2017تک دے سکتے ہیں جوکہ حتمی
نہیں ہوگالیکن اپریل 2018تک مردم شماری کی حتمی رپورٹ شائع کردی جائے گی کہ پاکستان کی آبادی کتنی ہے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سرداری رضا خان نے کہا کہ مردم شماری ڈیٹا میں تاخیر ہوئی تو انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں پر ہوں گے کیونکہ مردم شماری کا ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کا کام نہیں کرسکتے کیونکہ قانون کسی بھی عبوری ڈیٹا کی اجازت نہیں دیتا۔