بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پاناما لیکس کیس پاکستان کی سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا، مولا بخش چانڈیو

datetime 13  جون‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوران کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں، ہم اگر کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما لیکس کیس پاکستان کی سیاست میں بھونچال پیدا کرے گا۔جے آئی ٹی متنازع نہیں ہے وزیراعظم اوران کے ساتھی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنارہے ہیں،

جے آئی ٹی کی جانب سے درخواست معنی خیزہے۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ میں ہیراپھیری ہورہی ہے تو یہ صورتحال کسی طور بھی درست نہیں، ملک میں غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہم کچھ بھی بولیں تو ہمارے گریبان پر ہاتھ پڑجاتے ہیں، یہ لوگ براہ راست دھمکیاں دیتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہاجاتا، میاں صاحب ملک میں وفاقی سیاست نہیں بلکہ گلیوں کی سیاست چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے سوال کرنے میں کیابرائی ہے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے معاملے پرہم نے تو کسی کو دھمکیاں نہیں دی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…