جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کو ویزوں کا اجراء،بحران شدت اختیارکرگیا،کتنی بڑی تعداد میں پاسپورٹ سعودی سفارتخانے میں رکے ہوئے ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی خواہش رکھنے والے پاکستانی مسائل سے دوچار،ویزوں کا بحران جاری، اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں60ہزار سے زائد پاسپورٹ اسٹمپنگ کے منتظر، نان ریفنڈ ایبل ہوائی ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ کی مد میں عمرہ کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگنے کا خدشہ،ٹور آپریٹرز اور زائرین کے درمیان ،تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ،

حکام خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ رمضان کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو بروقت ویزوں کے اجرا میں بدستور ناکام ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویزوں کے بحران میں شدت آ رہی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سے پاکستانی زائرین کو اسلام آباد سے ویزے جاری نہیں کئے جا سکے جس کے باعث سعودی سفارتخانے میں 60ہزار سے زائد پاکستانیوں کے پاسپورٹ ویزوں کے منتظر ہیں ۔ دوسری جانب پاکستانی ٹور آپریٹرز نے نان ریفنڈ ایبل ہوائی ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے کی پیشگی ادائیگی کر رکھی ہے ،زائرین کو بروقت ویزے نہ ملنے کی وجہ سے یہ رقم ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔جہاں عمرہ زائرین ویزے نہ ملنے کے باعث پریشانی کا شکار ہیں وہیں عمرہ کمپنیوں کے کروڑوں روپے دا پر لگے ہیں۔زائرین اور ٹور آپریٹرز کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں ۔عمرہ آ پریٹرز نے حکومت پاکستان سے بارہا مداخلت کی اپیل کی ہے لیکن حکام کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔پاکستانی حکام اور سعودی سفارت خانے کے طرز عمل کے باعث ٹریول ایجنسیز کو شدید نقصان کا خدشہ ہے ٹریول آپریٹرز کو اس سے پہلے کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

اسلام آباد، پنجاب اور کے پی کے سے ٹریول ایجنٹس اور عمرہ زائرین نے ایک بار پھر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وزارت خارجہ ، وزارت سیاحت اور وزیر مذہبی امور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور اس سلسلے میں سعودی حکام سے رابطہ کرکے اصلاح احوال کیلئے فوری اقدامات کریں

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…