جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ، انٹرپول بھی شریف فیملی کے پیچھے،کیا کچھ کارروائی ہوگئی؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاناماکیس آنے سے پانچ سال قبل انٹرپول نے شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی تھیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف صحافی وتجزیہ کاررئوف کلاسراانٹرپول کاشریف خاندان کی 3ارب 20کروڑروپے منی لانڈرنگ تحقیقات کےلئے لکھاگیاخط منظرعام پرلے آئے ،مئی 2012میں انٹرپول اسلام آبادنے انٹرپول لندن سے شریف فیملی کی منی

لانڈرنگ کے حوالے سے اہم سوالات کاجواب مانگاتھا۔رئوف کلاسرانے کہاکہ نوازشریف کے اقتدارمیں  آنے سے پہلے انٹرپول بھی شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہاتھا۔انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے کی جانب سے شریف خاندان کےخلاف تحقیقات کےلئے 2012میں انٹرپول نے تحقیقات کےلئے 9مئی 2012کوانٹرپول لندن کوخط لکھاتھا،انٹرپول کے خط میں التوفیق کیس میں شریف خاندان کی طرف سے قرض ادائیگی کی منی ٹریل کے بارے میں پوچھاگیاتھا۔رئوف کلاسرانے کہاکہ اتوفیق کیس میں قرض واپس نہ کرسکنے پربرطانوی عدالت نے شریف خاندان کے لندن فلٹیس ضبط کرنے کاحکم دیاتھا،لندن فلٹیس ضبط ہونے کے بعد شریف خاندان نے التوفیق سے لیاگیاقرض واپس کردیاتھا،انٹرپول اسلام آبادنے یہ بھی پوچھاکہ کیاشریف خاندان نے اس رقم پربرطانیہ میں ٹیکس بھی اداکیا؟انٹرپول نے اس وکیل سے بھی تحقیقات کرنے کاکہاجس کے ذریعے 3ارب 20کروڑاداکئے گئے تھے ۔انٹرپول کے خط کے مطابق نوازشریف خاندان کی منی لانڈرنگ پربی بی سی کی ڈاکومنٹری بھی لف کی گئی تھی ۔رئوف کلاسرانے بتایاکہ انٹرپول نے خط میں دعوی کیاکہ شہبازشریف اورانکے دیگرفیملی ممبران کی جانب سے التوفیق کواداکی گئی رقم چھپانے کے بارے میں پاکستان میں تحقیقات ہورہی ہیں ۔اس موقع پرمعروف صحافی عامرمتین نے کہاکہ اس خط پربھی سوالات اٹھتے ہیں ،

سب سے اہم بات یہ دیکھنی ہوگی کہ کیانوازشریف کے اقتدارمیں آتے ہی انٹرپول نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات بندکردی تھیں ؟اوریہ بھی دیکھناہوگاکہ اگرانٹرپول لندن نے اس کاجواب بھیجاتھاتووہ جواب کیاتھااوراس پرپھرکوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…