پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اپنوں کا ساتھ چھوڑ دینے کے بعدبے حال نہال ہاشمی کو خوشخبری سنا دی گئی لیگی صفوں میں ہلچل ۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟

datetime 7  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نہال ہاشمی کے سینٹ رکنیت سے استعفیٰ واپس کرنے کی درخواست منظور۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے نہال ہاشمی کے سینٹ رکنیت سے استعفیٰ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایوانا بالا کی رکنیت سے ان کا

استعفیٰ واپس کر دیا ہے۔ سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے نہال ہاشمی کے استعفے سے متعلق رولنگ پڑھ کر سنائی ۔ چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے سینٹ رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور بعد میں انہوں نے خود پیش ہو کر اسے واپس لینے کی درخواست کی تھی ۔ رضا ربانی نے ہدایت کی کہ نہال ہاشمی کے استعفیٰ بارے فیصلے سے ان کی جماعت ن لیگ کو بھی آگاہ کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے یوم تکبر 28مئی کے موقع پر کراچی میں عدلیہ سے متعلق متنازعہ تقریر کی تھی جس پر ان کی جماعت کی جانب سے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں سینـٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دینے کے احکامات دئیے گئے تھے جس پر انہوں نے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کے سامنے پیش ہو کر استعفیٰ کی تصدیق کے حوالے سے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے استعفیٰ دبائو کے تحت دیا جسے منظور نہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…