اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بنی گالہ کا گھر خریدنے کے لیے ان کی جانب سے فراہم کی گئی رقم کا ریکارڈ انہیں مل گیا ہے اور وہ جلد ہی اس ریکارڈ کو عمران خان کے حوالے کر دیں گی۔ جبکہ اس ٹوئٹ کے علاوہ جمائما خان کی پانچ برس پرانی ٹوئٹ بھی سامنے آ گئی ہے جو جمائما خان کی
طرف سے دسمبر 2011 میںکی گئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کو کوئی رقم نہیں دی، اس ٹوئٹ نے بنی گالہ کیس کو مزید الجھا دیا ہے۔ اس پرانی ٹوئٹ کی وجہ سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ اگر جمائما خان نے عمران خان کو کسی قسم کی کوئی رقم ادا ہی نہیں کی تھی تو پھر انہوں نے کون سی رقم کی ادائیگی کا 15 سالہ پرانا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے؟