جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پھلوں کی آسمان کوچھوتی ہوئی قیمتیں ، عوام نے پھلوں کابائیکاٹ کردیا،مہم نے سوشل میڈیاپرمقبولیت کے ریکارڈتوڑدیئے

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رمضان میں پھلوں کی قیمتیں حد سے تجاوز کرنے پر شہریوں نے سوشل میڈیا پر پھل نہ خریدنے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ٗتین روزہ مہم کا آغاز جمعہ 2 جون سے ہوگا۔مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو پیغام بھیجنے کا آغاز بدھ سے ہوا جس میں شہریوں نے ایک دوسرے کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز کوئی پھل نہ خریدنے کا مشورہ دیا تاکہ پھل فروش مناسب قیمتوں پر پھلوں کی فروخت پر مجبور ہوجائیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ اس بائیکاٹ سے پھل فروشوں کو دھچکا لگے گا اور ہفتے کے آخری دنوں میں پھلوں کی فروخت پر زیادی قیمتیں وصول نہ ہونے سے وہ متاثر ہوں گے۔پیغام میں کہا گیا کہ یہ کام مشکل ہے تاہم صرف صارفین پھل فروشوں کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔پیغام کے آخر میں لکھا گیا کہ ہر چیز کی ذمہ داری حکومت کی نہیں ٗآپ کی بھی اپنے معاشرے اور ہم وطنوں کے لیے کچھ ذمہ داریاں ہیں، سوچ سمجھ کر انتخاب کریں اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم کو ایک قدم اور آگے لے کر جائیں گے اور تین کے بجائے چار روز تک کوئی پھل نہیں خریدیں گے۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے سول سوسائٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر تین روز کے لئے جمعہ سے شروع ہو نے والی فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ اس مہم کے زبر دست حامی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف انتظامیہ کی کوششوں کو موثر بنانے کے لئے اس مہم سے مدد ملے گی ۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے انتظامیہ کو رمضان المبارک میں اشیا ئے خورد نوش کی قیمیتوں کو کنٹرول کر نے اور روزہ داروں کو مناسب اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلہ میں انھوں نے قیمتوں کو کنٹرول کر نے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے سول سوسائٹی کا تعاون حا صل کر نے کی بھی ہدایت کی تھی ۔کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہم میں بھر پور حصہ لیں اور سوشل میڈیا پر تین روز کے لئے چلائی جانے والی فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کی مہم میں سول سو سائٹی کا ساتھ دیں انھوں نے کہا کہ وہ ان کی انتظامیہ کے ارکان بھی مہم مین ان کے ساتھ ہیں وہ خو د بھی سول سوئٹی کی طر ح تین روز فروٹس کی خریداری کا بائیکاٹ کریں گے اور فروٹس کے بغیر افطار کریں گے۔

اس ضمن میں انھوں نے انتظامیہ کے افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی سول سو سائٹی کی اس مہم میں ساتھ دیں اور مہم کے دوران فروٹس کی خریداری نہ کریں فروٹس کے بغیر افطار کریں۔ انھوں نے کہا کہ بائیکاٹ کی مہم شرو ع کرنا سول سو سائٹی کا حق ہے۔ انھیں خوشی ہے کہ سول سو سائٹی نے سوشل میڈیا کے ذریعے فروٹس کی خریداری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔ ان کی خواہش ہے کہ کہ مہم کامیاب ہو۔ اور انھیں امید ہے کہ اس سے ناجائز منافع خوروں کو سبق ملے گا۔

انھوں نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لئے انتظامیہ ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ہماری کوششوں کے باوجود ناجائزمنافع خورمیں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی ۔ انھوں نے کہا کہ ناجائزمنافع خوری کے خلاف انتظامیہ سخت کریک ڈاؤن میں پانچ سو زائد چالان کئے گئے ہین چالیس لاکھ روپے سے زائد جرمانہ اور 45 ناجائز منافع خوروں کو جیل کی سزا دی چکی ہے۔انھو ں نے کہا کے ضلعی انتظامیہ کے افسران ہر علاقہ میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…