جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاناما لیکس کاڈراپ سین۔لندن کی معروف فیملی نے شریف فیملی کو کہیں کا نہ چھوڑا،پیسہ کب اور کیسے آیا،تہلکہ خیزانکشافات، حکومت لرز اُٹھی

datetime 1  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل پانے والی جے آئی ٹی نے تحقیقات کاآغازکررکھاہے ،پاناماکیس میں جے آئی ٹی قطری شہزادے سمیت برطانیہ میں مقیم قاضی فیملی کوبھی گواہی کےلئے بلاسکتی ہے لیکن جے آئی ٹی کی طرف سے اس معاملے پربلانے سے قبل ہی قاضی فیملی نے مطالبہ کیاہے کہ جے آئی ٹی ان کے بیانات ریکارڈکرے ۔ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مقیم قاضی فیملی نے یہ

مطالبہ سپریم کورٹ کوایک خط لکھ کرکیاہے کہ وہ بھی اپنے بیانات جے آئی ٹی میں ریکارڈکراناچاہتے ہیں۔اخبارکے ذرائع کاکہناہے کہ اگرجے آئی ٹی نے ان کے بیانات ریکارڈکرناہوں گے توان کے خاندان کاکوئی بھی شخص بیان ریکارڈکرانے پاکستان نہیں آئے گاکیونکہ پاکستان میں ان کی جان کوخطرہ ہے اس لئے بیان ویڈیولنک یاسوشل میڈیاکے ذریعے ریکارڈکرائیں گے ۔اس سے قبل مسعود قاضی کے بیٹے کاشف قاضی نے کہاتھاکہ اسحاق ڈارنے میرے والد سے دھوکہ کیا،ہمارے سارے خاندان کے نام سے جعلی اکائونٹس کھلوائے جن میں میرے والد یا فیملی کی مرضی شامل تھی نہ ہمیں علم تھا۔ اسحاق ڈار نے نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کی اور اسی رقم سے لندن کے علاقہ مے فیئر کے وہ فلیٹس خریدے گئے۔کاشف قاضی نے مزیدکہاکہ اسحاق ڈار کے ساتھ میرے خاندان سے ان دنوں قریبی خاندان مراسم تھے جس کا فائدہ اٹھا کر اسحاق ڈارنے ہمارے خاندان کے تین افراد کے جعلی بینک اکاؤنٹس کھلوائے اور اس وقت 1992 ءمیں یہ راز کھلا جب ہمیں بینک کی طرف سے پانچ ملین پونڈ کی پہلی سٹیٹمنٹ موصول ہوئی اور یہ اکاؤنٹ میری والدہ سکندرہ اور بہونز ہت گوہر کے نام تھا۔ کاشف مسعود قاضی کے بقول تقریباً 440 ملین پونڈ کی رقم میری فیملی کے نام سے ٹرانسفر ہوئی اور مے میئر کے مذکورہ فلیٹس 1993 ءسے شریف فیملی کی ملکیت ہیں۔

کاشف مسعود قاضی نے کہاسپریم کورٹ کو74صفحات پرمشتمل رپورٹ بججھوادی ہے اورمیں اس معاملے میں اسلئے مددکررہاہوں کیونکہ پاکستان سے میں محبت کرتاہوں اورپاکستان میراپیاراوطن ہے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…