لاہور(آئی این پی) پنجاب پولیس کے کلریکل رولز 32سال کے بعد تبدیل کر دیئے گئے ،اے آئی جی ایڈمن کی بجائے ہر شعبے کا سربراہ کلریکل سٹاف کی بھرتیوں اور ترقیوں کا مجاذ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عثمان خٹک کی منظوری کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کلریکل رول 2017جاری کر دیا گیا ہے جس میں ترقیوں اور بھرتیوں کا نیا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ،
جس کے مطابق آر پی اوز اور سی سی پی اوز کلریکل سٹاف کی بھرتیوں اور ترقیوں کا مجاذ ہو نگے جن میں سینئر کلرک ، اسسٹنٹ ، آڈیٹرز ، سٹینو گرافرز ، نائب قاصد سمیت دیگر شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ آر پی اوز اور سی سی پی اوز کو پروموشن بورڈ تشکیل دینے اور تقرریوں کا بھی اختیار ہو گا ، اس سے قبل آئی جی آفس میں اے آئی جی ایڈمن ہی بھرتیاں کرنے کا مجاذ افسر تھا ۔