اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ 2017.18کے موقع پرکسانوں نے پارلیمنٹ کے سامنے اپنےمطالبات کےلئے احتجاج کیاتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کوکسانوں کے اس احتجاج کے بارے میں خفیہ اداروں نے رپورٹ بھیج دی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے سامنے کسانوں کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ایک ڈرامہ تھاجس کے پروڈیوسرپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااوراپوزیشن لیڈرخورشید احمدشاہ تھے۔
سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلزپارٹی نے ان کسانو ں کووفاقی بجٹ کے موقع پراحتجاج کےلئے بلایاتھااوران کوناشتہ بھی دیاگیاتھااوراس موقع پران کوساری گیم بھی بتادی گئی تھی ۔خورشید شاہ نے ان کواشتعال دلایاتھااورخود وہاں سے چلے گئے تھے ۔کسانوں کے احتجاج پرپولیس نے تشددکیااورواٹرکینن کابھی استعمال کیاتھاجس کے باعث کئی افراد زخمی جبکہ ایک سوسے زائدکوگرفتارکرلیاگیاتھا۔