اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی نظامت تعلیمات نے رمضان المبار ک میں وفاق میں سرکاری سکولوں اوراپنے دفترکے نئے اوقات کارجاری کردیئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کادفترصبح 8سے 2بجے تک کھلارہے گاجبکہ جمعہ کواس کے اوقات کار8بجے سے 1بجے تک ہونگے ۔جبکہ وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے اب نئے اوقات کارکےمطابق صبح 8سے 1بجے جبکہ جمعہ کے روزان
تعلیمی اداروں میں جمعہ کے روز12بجے چھٹی ہوگی ،اسی طرح ان تعلیمی اداروں میں شام کی کلاسزشام ساڑھے ایک بجے سے 5بجے تک ہونگی جبکہ جمعہ کے روزشام کی کلاسز2بجے سے 4بجے تک ہونگی ان کااطلاق پیرسے شروع ہوجائے گا۔جبکہ وفاقی تعلیمی اداروں میں چھٹیاں اگلے ماہ کے 5تاریخ سے شروع ہونگی ۔دوسری طرف پنجاب میں جمعہ کے روزسے گرمیوں کی چھٹیوں کاآغازہوچکاہے ۔