اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ نے بجٹ 2016.17پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں لولنگ کے نظام کومزید بہتربنانے کےلئے نئے چلرزتنصیب کئے جائیں گے اوران کےلئے 8وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 2016.17پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت شرح سود 45 سال کی کم ترین سطح 5 اعشاریہ 75 فیصد ہے، زرعی قرضوں کا ہدف 700 ارب روپے رکھا گیا ہے،
سیاسی ہنگامہ آرائی کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور پاکستان سٹاک مارکیٹ کا شمار ایشیاء کی بہترین سٹاک ایکسچینجز میں کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 10 ماہ میں 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں، چار سال میں مشکل فیصلے کئے اور اصلاحات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اصلاحات کر رہے ہیں، کاروبار میں آسانی کے حوالے سے عالمی درجے میں 4 درجے بہتری آئی ہے