پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

’’عوام کو 3دنوں میں دوسرا تحفہ‘‘ گیس کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کر دیا گیا؟

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سرکاری ایل پی جی کمپنی ایس ایس جی سی نے گیس کے ریٹ میں 5روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر 40 سے 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 190 روپے مہنگا ہو گیا۔ایل پی جی گیس کی قیمت کراچی میں 80روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 910روپے ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں 85روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 970،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر میں 105روپے فی کلو

اور گھریلو سلنڈر 1210روپے ،راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 110روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1270،گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ میں 115روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1330روپے کا ہو گیا ۔ اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اور ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی ایل پی جی برائے2017 کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایس ایس جی سی کی ہٹ دھرمی اور بدمعاشی کی وجہ سے نہ صرف پاکستان کی غریب عوام بلکہ ایل پی جی درآمدی کمپنیاں بھی نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عموماً ایل پی جی کی ڈیمانڈ3000سے 3500میٹرک ٹن فی ماہ رہتی ہے لیکن یہ ڈیمانڈ رمضان میں 7000میٹرک ٹن سے کراس کر جائے گی اور جس لحاظ سے گیس کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، آنے والے دنوں میں ایس ایس جی سی پاکستان کی تاریخ میں گیس کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل سامنے لائے گا جبکہ حکومت نے ماضی میں ایسی پالیسیاں اپنائی ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو آج گیس عام میسر ہے لیکن یہ کمپنی حکومت کے خلاف سازش کر کے نہ صرف بدنام کرنے بلکہ کڑوڑوں کا نقصان کروانے کابھی سبب بن رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…