جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

9 کروڑ مالیت کے طلائی زیورات کو نقلی زیور سے بدلنے والے بینک کے 6 ملازم گرفتار

datetime 25  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک) گجرات زون میں نجی بینک کے 6 ملازمین کو کھاتہ داروں کے لاکرز سے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کے اصلی سونے کے زیورات کو نقلی زیورات سے تبدیل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس معاملے پر تین الگ مقدمات قائم کیے ہیں، جبکہ اس دھوکہ دہی میں شریک بتایا جانے والا سنار محسن اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار شدگان میں سروسز انڈسٹریز برانچ کے آپریشن منیجر ابو بکر زاہد اور کیشیئر شعیب شریف، منگووال برانچ کے سابق منیجر خالد محمود اور کیشیئر سعادت علی بھٹی، جبکہ ٹانڈا برانچ کے آپریشن منیجر محتشم عابد اور کیشیئر محمد علی شامل ہیں۔مقدمات میں درج تفصیلات کے مطابق ٹانڈا برانچ سے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے، سروسز انڈسٹریز برانچ سے 2 کروڑ روپے اور منگووال برانچ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے اصلی زیورات نقلی زیورات سے بدل دیے گئے۔ایف آئی اے زون گوجرانوالہ کے ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے بتایا کہ تمام ملزمان والٹ/اسٹرونگ روم کے مشترکہ نگران اور چابی رکھنے والے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر گولڈ لون کیسز کی بھی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سنار محسن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…