لاہور( این این آئی)سابق صدر و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے رہنمائوں کو پارٹی چھوڑکرجانے والون کو منانے سے رو ک دیا ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے رہنمائوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ
پارٹی نے جن لوگوں کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھایا وہ جاتے ہیں تو جانے دیں،ایسے لوگوں کو منانے کی کوئی ضرورت نہیں۔انہوںنے نام لئے بغیر فردوس عاشق اعوان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ایک رہنما کو ناراض کرکے ایک خاتون کو وزیر بنایا۔