اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات نے رواں سال رمضان المبارک 29دن کا ہونے کا امکان ظاہر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال 29روزے ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 26جون بروز پیر کو ہوگی ۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند گزشتہ شب 12بجکر 45منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج شام چاند کی عمر 18گھنٹے 55منٹ ہو گی ۔ آج سورج 6بجکر 59منٹ پرنمودارہوا جبکہ چاند 7بجکر 35منٹ پر غروب ہو گا اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27مئی کو دیکھا جا سکے گا ۔