پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

20کروڑ نہیں بلکہ۔۔۔پاکستان کی مجموعی آبادی کتنے کروڑہے ؟مردم شماری کے اعداد وشمارجاری کردیئے گئے

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) 19سال بعد ہونے والی مردم شماری کے مراحل مکمل ہوگئے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق کراچی وسطی آبادی کے لحاظ سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع بن گیا۔ ضلع وسطی کی آبادی 48لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ بلحاظ آبادی عمرکوٹ سندھ کا سب سے چھوٹا ضلع قرار دیا گیا ہے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمرکوٹ کی آبادی 9لاکھ 52ہزار سے زائد

ہے۔ نئی مردم شماری کے بعد سندھ کی مجموعی آبادی 6کروڑ 19لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 1998ء کے مقابلے میں سندھ کی آبادی میں ڈھائی کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ کراچی کے چھ اضلاع کی آبادی 2 کروڑ 31 لاکھ 35ہزار سے زائد ہوگئی۔ حیدرآباد ڈویژن کے 9اضلاع میں ایک ایک کروڑ 49لاکھ ہم وطن بستے ہیں۔ 1 کروڑ 31لاکھ سندھ کے باسیوں کو نلکے کے بغیر پانی ملتا ہے۔ 98لاکھ سے زائد سندھ والوں کے پاس بجلی دستیاب نہیں۔ 41سینسز اضلاع کے ساڑھے 7لاکھ گھروں میں غسل خانہ نہیں۔ جبکہ جمعرات کوجاری کردہ اقتصادی سروے رپورٹ2016.17 کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی کا تخمینہ 19 کروڑ 91 لاکھ لگایا گیا ہے۔ سروے کے مطابق 2016ء میں مجموعی آبادی 19 کروڑ 54 لاکھ اور 2015ء میں 19 کروڑ 17 لاکھ تھی۔ 2017ء کے دوران ملک کی شہری آبادی کا تخمینہ 8 کروڑ 7 لاکھ اور دیہی آبادی کا تخمینہ 11 کروڑ 83 لاکھ لگایا گیا ہے۔تاہم مردم شماری کے اعدادوشمارباقاعدہ جاری بھی کئے جائیں گے ۔کراچی وسطی آبادی کے لحاظ سے سندھ کا سب سے بڑا ضلع بن گیا۔ ضلع وسطی کی آبادی 48لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ بلحاظ آبادی عمرکوٹ سندھ کا سب سے چھوٹا ضلع قرار دیا گیا ہے۔ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمرکوٹ کی آبادی 9لاکھ 52ہزار سے زائد

ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…