پشاور(آن لائن)اسلامی جمعیت طلبہ نے پشاوریونیورسٹی میں مبینہ میوزک کنسرٹ پردھاوابول دیا اور آلات موسیقی کوقبضے میں لیکرشدیداحتجاج کیا مشتعل طلبہ نے پیس اینڈکنفلیکٹ سٹڈیز سے مین گیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی اور ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کیخلاف شدیدنعرہ بازی کی مظاہرین کاکہناتھاکہ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ اختیارات کاناجائز فائدہ اٹھاکر مشاعرے کی آڑمیں میوزک کنسرٹ کررہاتھا جس پر انہوں نے کنسرٹ پردھاوابول دیا
انکاکہناتھاکہ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ جمیل چترالی اس وقت پشاوریونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن کاصدربھی ہے اوراپنے اختیارات کاناجائزفائدہ اٹھاکراکثراوقات ایسے ہی محفلوں کا اہتمام کرتاہے جوکہ طلبہ کااخلاقی پستی کاباعث بن رہاہے مظاہرے کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کویقین دلایاکہ معاملے کاجائزہ لیاجائیگا انتظامیہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو معاملے کا جائزہ لیگی اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کریگی