منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،بڑے بڑے ہوٹلز کے باورچی خانوں میں کیا ہورہاہے؟افسوسناک انکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی )رمضان المبارک کے آغاز سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تمام فوڈ پوائنٹس کی وسیع پیمانے پر چیکنگ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے آواری ہوٹل لاہور کا کچن سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوٹل کو کچن میں ناقص صفائی ،حشرات کی موجودگی اور اشیاء خوردونوش کو سٹور کرنے کے ناقص انتظامات پر سیل کیا گیا۔ ہوٹل ون فیصل آباد کا کچن ناقص صفائی پر سیل کر دیا گیا۔

اشیاء خوردونوش کو رکھنے کا نظام انتہائی برا، کچن میں حشرات اورکاکروچ پائے گئے۔علاوہ ازیں ہوٹل ون لاہور اور پارک لین ہوٹل کو 1،1 لاکھ جرمانہ عائد کیا ۔ بیسٹ ویسٹرن ہوٹل کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ زہریلی کیڑے مار ادویات اور اشیاء خوردونوش کو ایک ساتھ رکھا گیا تھا۔دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے مری میں پی سی ہوٹل بھوربن کا کچن اور فیصل آباد میں ہوٹل ون کا کچن سیل کیا گیا۔ سمن آبادمیں کیمزسنیک بار کو زائد المیعاداور استعمال شدہ کو کنگ آئل دوبارہ استعال کرنے، اشیاء خوردونوش پرتاریخ تنسیخ درج نہ ہونے پر25 ہزار جرمانہ عائد کیا ۔بیرون دہلی گیٹ میں قمر ہوٹل کو 10 ہزار،کشمیر بیکرز کو12,500،بادامی باغ میں زمیندار سویاں،کسان سویاں ،فائن سویاں کو بالترتیب25،10اور,25 ہزار،سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں الستیعم فوڈ انٹرنیشنل کو20ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو میں عوامی نان شاپ،کبابش تکہ اینڈریسٹورنٹ، موچی گیٹ پر واقع مامو ں بھائی پان شاپ،اسد کھویا شاپ، وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن میں واقع نعیم نان شاپ، بسم اللہ مِلک شاپ ،نعیم سوئٹس،اعوان سٹور،بینڈیج فارمیسی مکہ کالونی میں فائن جنرل سٹورکو لائسنس بنوانے اوربہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔اوروارننگ جاری کی گئی ہے آئند ہ تمام کوائف مکمل ہونے چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…