اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کے چاندنظرآنے اور روزےکے اعلان پرمرکزی رویت ہلال کمیٹی اورمحکمہ موسمیات میں گزشتہ سال کی طرح ایک مرتبہ پھراختلاف سامنے آگئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہےکہ رمضان المبارک کاچاندہفتہ کونظرآئے گاجبکہ بروزاتوارپہلاروزہ ہوگادوسری طرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس بھی جمعہ کوطلب کیاگیاہے اوررویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کاچاندنظرآنے
یانہ آنے کی صورت میں پہلے روزے کااعلان کرے گی۔رویت ہلال کمیٹی کاکہناہے کہ رمضان المبارک کے چاندنظرآنے اورپہلے روزہ کااعلان کرنامحکمہ موسمیات کے دائرہ کارمیں نہیں ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے کہاتھاکہ رمضان المبارک کے چاندنظرآنے اورروزے کااعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جبکہ اب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے یکم رمضان المبارک بروزاتوارہوگا۔