اسلام آباد(آئی این پی)پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے دستیاب ریکارڈ کی چھان بین مکمل کر کے بیانات قلمبند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ، جے آئی ٹی نے سب سے پہلا بیان صحافی عمر چیمہ کا ریکارڈ کیا ہے، اب وزیر اعظم نواز شریف ان کے بچوں ، عمران خان ‘ شیخ رشید اور دیگر کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ جمعرت کو جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے
واجد ضیاء کی صدارت میں وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں ہوا۔ اجلاس میں جن افراد کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے ان کی فہرست کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جبکہ پانامہ پیپرز سے متعلق پاکستان میں خبر دینے والے صحافی عمر چیمہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ عمر چیمہ سے جے آئی ٹی کے تمام ارکان نے سوالات کئے اور تقریباً 2 گھنٹے تک عمر چیمہ جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اب روزانہ کی بنیاد پر بیانات قلمبند کرے گی